کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 15
کتاب: توحید اسماء و صفات مصنف: محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ پبلیشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام ترجمہ: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی فضیلۃ الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین کی تالیف’’القواعد المثلیٰ فی صفات ﷲ وأسمائہ الحسنیٰ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے، اور ترجمہ فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے ، کتاب کا موضوع توحیدِ اسماء وصفات ہے ، کتاب بڑی علمی اور مفید ہے۔ توحید اسماء و صفات کے تعلق سے انتہائی اہم قواعد اور علمی نکات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں شیخ ر حمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے حوالے سے منہجِ سلف ِصالحین کی روشنی میں بڑے نافع اورجامع قواعد بیان فرمائے ہیں۔نیز اللہ تعالیٰ کی صفات میں الحاد کے شکار گمراہ فرقوں جھمیہ،مشبھہ،اشعریہ وغیرہ کے ساتھ نہایت علمی مناقشہ فرمایاہے،اور جن باطل قواعد پر انکے مذاہب کی بناء ہے،انہیں کتاب وسنت اور اقوالِ سلف کی روشنی میں غلط ثابت کرکے اس بناء کو مسمار کردیاہے۔ تقریظ سماحۃ الشیخ الامام عبدا لعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول ﷲ وعلیٰ آلہ واصحابہ ومن اھتدی بھداہ،أما بعد ایک انتہائی عظیم الشان کتاب ہماری نظر سے گزری ،جو ہمارے بھائی فضیلۃ الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین کی تالیف ہے،جس کا موضوع توحیدِ اسماء وصفات ہے اور نام’’القواعد المثلیٰ فی صفات ﷲ وأسمائہ الحسنیٰ‘‘ ہے۔ میں نے اس کتاب کو اول سے آخر تک سنا،اور اسے بڑی علمی اور واضح کتاب پایا،یہ کتاب اسماء وصفات کے باب میں سلف صالحین کے عقیدہ پر مشتمل ہے،اس میں اسماء وصفات کے تعلق سے انتہائی اہم قواعد،اوربہت سے علمی نکات ذکر ہوئے ہیں،خاص طور پر قرآن وحدیث میں وارد اللہ تعالیٰ کی صفتِ معیت اور اس کی دونوں قسموں: معیتِ خاصہ اور معیتِ عامہ کا اہل السنۃ والجماعۃ سلف صالحین کی روشنی میں بڑی نفیس بحث موجود ہے۔اس بحث کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی معیت مع الخلق حق ہے،اور اپنی اس حقیقت پر قائم ہے جو اللہ تعالیٰ کے شایانِ شان ہے،یہ معیت مخلوق کے ساتھ اختلاط اور امتزاج کو ہرگز متقاضی نہیں ہے…بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے