کتاب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے - صفحہ 498
گورنران ریاست کے ساتھ فاروقی طرز تعامل سیّدناعمر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں جب اسلامی سلطنت کا دائرہ وسیع ہوگیا تو آپ نے ملک اور ملکی انتظامات کو کئی بڑے بڑے شعبوں میں تقسیم کردیا، تاکہ حکمرانی اور ملکی املاک کی نگرانی میں سہولت پیدا ہوجائے۔ آپ کے حکومتی اداروں کی ترقی و تشکیل جدید کا اصل سبب فتوحات کی کثرت تھی اور انہیں کے نتیجہ میں والیان ریاست کا ادارہ وجود میں آیا