کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 23
کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا مصنف: محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی پبلیشر: احیاء السنہ پبلیکیشنز قصور ترجمہ: عرض مؤلف دینی احکام و مسائل کی معرفت ہر مسلمان کے لئے انتہائی ضروری ہے،لیکن اکثر مسلمانوں کو دین کے موٹے موٹے اور کثیر الاستعمال مسائل کا بھی علم نہیں ہے ،اس کی کئی ایک وجوہات ہیں، اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اہل علم دن رات محنتیں کر رہے ہیں اللہ رب العزت ان تمام علماء کی محنتوں کو قبول فرمائے، آمین۔ راقم الحروف نے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے ایک اہم سلسلہ ’’سلسلۃ الأحکام الصحیحۃ‘‘ شروع کیا ہوا ہے، جس کے تحت کئی ایک اہم اور نادر موضوعات پر لکھا جا چکا ہے،اب انھیں میں سے بعض ’’شرعی احکام کا انسا ئیکلوپیڈیا‘‘ کا پہلا جز شائع کیا جارہا ہے۔دیگر اجزاء بھی جلد شائع کر دئیے جائیں گے۔ إن شاء اللہ! یہ مبارک کام کافی وسیع ہے، جو بہت زیادہ اجزاء پر مشتمل ہے۔ہم نے اس میں اختصار کو مد نظر رکھتے ہوئے صحیح احکام کا انتخاب کیا ہے اور اس کی تحقیق وتخریج استاذمحترم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے کی ہے۔[1] جزاہ اللّٰه خیرا ! اب راقم کہاں تک اس کو شش میں کامیاب ہو سکا اس کا اندازہ تو قارئین کو پڑھنے
[1] یاد رہے کہ نیت کے احکام، وقت کے احکام اور نیند کے احکام کی تخریج و تحقیق محترم حافظ صاحب نے خود نہیں کی ہے، کیونکہ ان مضامین کے علاوہ باقی تمام مضامین ماہنامہ الحدیث حضرو میں شائع ہوچکے ہیں، لیکن ان مضامین میں احادیث پر حکم محترم حافظ صاحب کی مختلف کتب سے منقول ہیں، اگر کسی اور کا ہوگا تو وہاں اسی کا نام لکھ دیا جاتا ہے۔ مثلاً شیخ البانی رحمہ اللہ ۔ الحسینوی.