کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 10
٭ اسی طرح ارشاد باری تعالی ہے: ﴿إِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنَّاتٍ وَنَعِیْمٍ ٭ فَاکِہِیْنَ بِمَا آتَاہُمْ رَبُّہُمْ وَوَقَاہُمْ رَبُّہُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ ٭کُلُوا وَاشْرَبُوا ہَنِیْئًا بِمَا کُنتُمْ تَعْمَلُونَ ٭ مُتَّکِئِیْنَ عَلَی سُرُرٍ مَّصْفُوفَۃٍ وَزَوَّجْنَاہُم بِحُورٍ عِیْنٍ﴾[الطور:۱۷۔۱۹ ] ’’بے شک اللہ ڈرنے والے لوگ باغات اور نعمتوں میں ہونگے۔ان کا رب انھیں جو نعمتیں دے گا وہ ان سے لطف اندوز ہونگے۔اور ان کا رب انھیں جہنم کے عذاب سے بچا لے گا۔(ان سے کہا جائے گا ) تم لوگ دنیا میں جو(نیک ) عمل کرتے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو۔وہ ایک دوسرے سے ملے قطار میں بچھے تختوں پر ٹیک لگائے ہونگے۔اور ان کی شادی کشادہ اور بڑی آنکھوں والی حوروں سے کریں گے۔‘‘ ٭ اسی طرح ارشاد باری تعالی ہے: ﴿جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمَنُ عِبَادَہُ بِالْغَیْْبِ إِنَّہُ کَانَ وَعْدُہُ مَأْتِیًّا ٭ لَا یَسْمَعُونَ فِیْہَا لَغْوًا إِلَّا سَلَامًا وَلَہُمْ رِزْقُہُمْ فِیْہَا بُکْرَۃً وَعَشِیًّا ٭ تِلْکَ الْجَنَّۃُ الَّتِیْ نُورِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَن کَانَ تَقِیًّا﴾[مریم:۶۱۔۶۳ ] ’’ہمیشہ رہنے والی ان جنتوں میں رہیں گے جن کا رحمن سے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ کیا ہے۔بے شک اس کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔اُس میں وہ لوگ کوئی لغو بات نہیں سنیں گے۔صرف ایک دوسرے کو سلام کرتے ہوئے سنیں گے۔اور