کتاب: رسومات محرم الحرام اور سانحہ کربلا - صفحہ 6
اس ایڈیشن میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس تشنگی اور کمی کا بھی ازالہ’’سانحۂ کربلا۔پس منظر اور اہم اسباب’‘کے عنوان سے،ایک باب کا اضافہ کرکے،کردیا گیا ہے۔اور اب یہ کتاب’’رسومات محرم الحرام اور سانحہ ٔ کربلا’‘کے نئے عنوان سے چھپ رہی ہے۔ علاوہ ازیں اب یہ اضافہ شدہ ایڈیشن،اسلامی کتابوں کی نشر واشاعت کے عالمی ادارے دارالسلام الریاض۔لاہور کی طرف سے شائع ہورہا ہے۔ادارے نے اپنی روایات کے مطابق اس کی تحقیق کے معیار کو مزید بلند اور طباعت کے حسن کو دوچند بلکہ دَہ چند کردیا ہے۔اس کے لیے راقم ادارے کے سینئر رفیق مولانا محمد عبدالجبار اور حافظ عبدالعظیم اسد حفظہما اللّٰہ کا شکرگزار ہے۔اول الذکر فاضل رفیق نے اس کی تصحیح و تحقیق میں ثانی الذکر عزیز موصوف نے اس کے گیسوئے طباعت کی تزئین و آرائش میں خوب خوب محنت کی ہے۔جزاھما اللّٰہ احسن الجزاء۔ اس لحاظ سے یہ ایڈیشن، سابقہ تمام ایڈیشنوں کے مقابلے میں،زیادہ مفید، بہتر اور ظاہری و معنوی محاسن سے آراستہ ہے۔ صلاح الدین یوسف مدیر: شعبۂ ترجمہ و تحقیق و تصنیف دارالسلام۔لاہور ذوالحجہ ۱۴۲۲ھ۔فروری ۲۰۰۲ء ٭٭٭