کتاب: قرآن مجید کے حقوق - صفحہ 7
رحمت فرمائی اور مجھ جیسا ناکارہ اور عاجز بھی اپنے قلم کو قرآن مجید کے متعلق حرکت دینے کے قابل ہوا اور اب اسی سے عاجزانہ التماس و التجاء ودعا ہے کہ اے باری تعالیٰ ! تو اس حقیر سی کوشش کو اپنی رضا کے لیے خاص فرما لے اور میرے لیے اس کو توشہ آخرت بنا دے۔ (آمین) رب ذوالجلال سے یہ بھی عاجزانہ دُعاہے کہ وہ میرے والد کو اعلیٰ علیین میں سکونت دے جنھوں نے اس قرآن مجید کو خود بھی اپنے سینے میں محفوظ کیا اور اپنی آل اولاد کو بھی اسی پٹڑی پر چڑھایا اور بیسیوں قرآن مجید کی نعمت سے محروم گھروں اور اُدھیڑ عمر بزرگوں کو قرآن مجید پڑھایا اور میری والدہ محترمہ کو صحت و عافیت سے نوازے جو کہ اپنی پوری زندگی قرآن مجید کی تعلیم و تربیت میں اور اس کی فکر میں بسر کر رہی ہیں۔ اور میری دعا ہے کہ میرے بھائیوں اور بہنوں کو توفیق دے کہ جس طرح اُنھوں نے میری تعلیم کے سلسلہ میں ہر ممکن فراوانی مہیا کی، اور خصوصاً میرے استاد و برادر کبیر قاری محمد ابراہیم صاحب جنھوں نے ’’غیرتِ قرآنی ‘‘ کو والد کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے میرے سینے میں بتوفیق اللہ پیوست کرنے کی حتی المقدور کوشش کی، وہ اس سے بڑھ کر اس عظمت قرآنی کے تاج کو اپنی اولادوں پر سجائیں اور اپنی اہلیہ کے لیے دعا گو ہوں جس نے میری تدریسی و تالیفی و دیگر مصروفیات کا خیال رکھتے ہوئے ہر ممکن خدمت و مساعدت کی کہ اللہ تعالیٰ اس کو دین حنیف اور قرآنی غیرت کی علمبردار بنائے اور میرے بیٹے، بھانجے اور بھتیجوں کو اس غیرت قرآنی کا امام بنائے۔ (آمین ) آخر میں مولائے رحیم و کریم سے التجاء کرتا ہوں کہ اس کتابچہ کو میرے والدین، بہن بھائیوں اور اقرباء و اساتذہ کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے۔ {یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُونَ، اِلَّا مَنْ اَتَی اللّٰہَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ} اہل علم و عرفان سے انتہائی ادب سے گزارش ہے کہ وہ شاعر کے شعروں… وَاِنْ تَجِدْ عَیْبًا فَسُدَّ الْخَلَاَ جَلَّ مَنْ لَا عَیْبَ فِیْہِ وَعَلَا مَنْ عَابَ عَیْبًا لَہُ عُذْرٌ فَلَا وَزَرَا یُنْجِیْہِ مِنْ عَزَمَاتِ اللَّوْمِ مُتَّئِرًا وَاِنَّمَا ہِيَ اَعْمَالٌ بِنِیَّتِہَا خُذْمَا صَفَا وَاحْتَمِلْ بِالْعَفْوِ مَا کَدَرًا