کتاب: نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں - صفحہ 6
چاہیئے جن میں سے چند ایک کتابیں بطورِ مثال درج ِ ذیل ہیں: 1۔’’صلوٰۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ ......مصنّفہٗ مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی ؒ یہ کتاب پہلے تو صرف نعمانی کتب خانہ ،لاہور اور مکتبہ نعمانیہ،گوجرانوالہ سے چھپتی رہی ہے۔پھر ہمارے فاضل دوست حافظ عبدالرؤف عبدالمنان(شارجہ) نے اسے مفصل تخریج وتعلیق کے شائع کیا جو پاکستان اور انڈیا دونوں ملکوں میں چھپی اور اب ڈاکٹرمحمد لقمان سلفی نے بھی مختصر تخریج وتعلیق کے ساتھ دارالداعی الریاض ا سے بھی شائع کردیا ہے۔انڈیا میں یہ کتاب ہندی میں بھی چھپ چکی ہے۔ 2۔ نمازِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ........... علّامہ محمد ناصر الدین البانی۔ یہ پاکستان میں مولانا محمد صادق خلیل ؒ نے اردو ترجمہ کرکے شائع کی اور اسکے کئی ایڈیشن چھپ چکے ہیں اور اب ہندوستان میں بھی مولانا عبدالباری(ابوظہبی) کا اردو ترجمہ شائع ہوگیا ہے۔ 3۔ نمازِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ...........مصنفہ علّامہ عبدالعزیز بن باز ؒ۔ یہ سعودی عرب کے متعدد دعوتی وتبلیغی اداروں نے مختلف زبانوں میں شائع کروائی ہے۔ 4۔ نمازِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ......مصنّفہٗ ڈاکٹر سید شفیق الرحمن،برادر ڈاکٹر سید طالب الرحمن۔ یہ کتاب دارالسلام،الریاض سے چھپ رہی ہے اور اب اسکا انگلش ایڈیشن بھی آگیا ہے۔ 5۔ کتاب الصلوٰۃ(نماز کے مسائل) ‘‘......مصنّفہٗ شیخ محمد اقبال کیلانی۔ یہ بھی کئی اداروں کی طرف سے چھپ رہی ہے۔ ایسی ہی دیگر کتب بھی ہیں جو فقہی آراء کی روشنی سے نہیں بلکہ مشکوٰۃِ نبوّت کے نور سے مزیّن ہیں۔