کتاب: معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول - صفحہ 7
قیام کیا۔‘‘ ۷۔ سیدنا ابو مالک اشجعی رضی اللہ عنہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلَّی الْفَجْرَ فَہُوَ فِی ذِمَّۃِ اللّٰہِ وَحِسَابُہُ عَلَی اللّٰہِ ۔))[1] ’’جس نے فجر کی نماز پڑھی وہ اللہ کے ذمے میں ہے اور اس کا حساب اللہ پر ہے۔‘‘ ۸۔ سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلَّی الْبَرْدَیْنِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ)) [2] ’’جس نے دو ٹھنڈی نماز پڑھیں وہ جنت میں داخل ہوگا۔‘‘ ۹۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلَّی الْفَجْرَ فِیْ جَمَاعَۃٍثُمَّ قَعَدَ یَذْکُرُ اللّٰہَ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ کَانَتْ لَہٗ کَأَجْرِ حَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ۔))[3] ’’جس نے صبح کی ،نماز باجماعت پڑھی پھر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہا یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا پھر اس نے چاشت کی دو رکعتیں پڑھیں اسے مکمل حج وعمرہ کا ثواب نصیب ہوگا۔‘‘ ۱۰۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلّٰی لِلّٰہِ أَرْبَعِیْنَ یَوْمًا فِیْ جَمَاعَۃٍ یُدْرِکُ التَّکْبِیْرَۃَ الْأُوْلیٰ کُتِبَ لَہٗ بَرَأَتَانِ بَرَائَ ۃٌ مِنَ النَّارِ وَبَرَائَ ۃٌ مِنَ النِّفَاقِ۔))[4] ’’جس شخص نے اللہ کی رضا کے لیے چالیس دن نماز باجماعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ پڑھی اس کے لیے دو براء تیں لکھ دی جاتی ہیں ایک براء ت آگ سے اور
[1] صحیح الجامع: ۶۳۵۴. [2] صحیح الجامع:۶۳۳۷. [3] صحیح الجامع:۶۳۳۷. [4] صحیح الجامع:۶۳۶۵.