کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 97
(( بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلٰی اللّٰہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ تَعَالٰی )) ’’اللہ کے نام کے ساتھ، میرا اسی پر توکّل ہے، اللہ کی توفیق کے بغیر مجھ میں نیکی کرنے اور بُرائی سے بچنے کی طاقت نہیں۔‘‘ اُسے کہا جاتا ہے: ’’تو کفایت یافتہ، نجات یافتہ اور ہدایت یافتہ ہوا۔ شیطان اس سے دور ہٹ جاتا ہے اور اپنے ساتھی (شیطان) سے کہتا ہے کہ تجھے اُس شخص سے کیا حاصل ہوگا جو ہدایت، کفایت اور نجات یافتہ ہے؟‘‘ [1] -46 حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کا ارشاد ہے: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر سے نکلتے وقت ہمیشہ نگاہ آسمان کی طرف اُٹھاکر فرماتے:
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۵۰۹۵) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۴۲۶)