کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 89
یہاں تک کہ اسے اونگ آگئی، وہ رات کی کسی بھی ساعت میں اللہ تعالیٰ سے دُنیا و آخرت کی بھلائی میں سے کچھ بھی مانگے، اللہ تعالیٰ اسے وہی عطا فرما دیتا ہے۔‘‘ [1] 38۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے جب کوئی نیند سے اُٹھے تو یہ کہے: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ رَدَّ عَلَيَّ رُوْحِيْ وَعَافَانِيْ فِيْ جَسَدِيْ وَاَذِنَ لِيْ بِذِکْرِہٖ )) [2] ’’تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں، جس نے میری روح میری طرف لوٹائی اور میرے جِسم کو عافیّت دی اور مجھے اپنا ذکر کرنے کا موقع دیا۔‘‘ جو نیند میں ڈر جائے؟ 39۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیند میں ڈر جانے والوں کو یہ دُعا سکھلاتے تھے:
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۵۲۶) حدیث حسن غریب۔ [2] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۴۰۱) حدیثٌ حسنٌ۔