کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 87
الَّذِیْ اَرْسَلْتَ ))  ’’اے اللہ! میں نے اپنی جان تیرے سپُرد کی، اپنے چہرے کو تیری طرف متوجہ کیا، اپنا کام تجھ پر چھوڑا، اپنی کمرکوتیری طرف سہارا دیا، کیونکہ بیم و رجا تیری ہی طرف سے ہے۔ تجھ سے بچا سکنے والی کوئی پناہ گاہ اور جائے نجات نہیں سوائے تیرے، میں تیری نازل کردہ کتاب اور تیرے ارسال کردہ نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر ایمان لایا۔‘‘ رات جب آنکھ کُھل جائے؟ -36 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رات کے وقت جس کی آنکھ کھل جائے تو وہ یہ کہے: (( لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئِ قَدِیْرٌ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا