کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 86
’’اے آسمان و زمین، عرشِ عظیم، ہمارے اور ہر چیز کے رب! بیج اورگٹھلی کو (روئیدگی کے لیے) کھولنے والے! تورات، انجیل اور قرآنِ پاک کو نازل فرمانے والے! میں تیرے ساتھ ہر شر انگیز چیز سے پناہ مانگتا ہوں، جسے تو قابو کرنے والا ہے۔ اے اللہ! تو اوّل ہے تجھ سے پہلے کچھ نہ تھا، تو ظاہر ہے، تجھ پر کسی کو فوقیّت نہیں، تو باطن ہے تجھ سے کچھ پوشیدہ نہیں، ہمارا قرضہ چکا دے اور ہمیں فقر و فاقے سے غنی کر دے۔‘‘ 35۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب سونے کا ارادہ کریں تو پہلے نماز والا مکمل وضو کریں، پھر دائیں پہلو پر لیٹ کریہ دُعا کریں: (( اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ اِلَیْکَ وَ وَجَّھْتُ وَجْھِيْ اِلَیْکَ وَ فَوَّضْتُ اَمْرِيْ اِلَیْکَ وَ اَلْجَأْتُ ظَھْرِيْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَّ رَھْبَۃًَ اِلَیْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْکَ اِلَّا اِلَیْکَ۔ اٰمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَبِنَبِیِّکَ