کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 84
’’اے اللہ! مجھے اس دن اپنے عذاب سے بچانا، جس دن تو اپنے بندوں کو (قبروں سے) اُٹھائے گا۔‘‘ 32۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر لیٹتے تو یہ دُعا فرماتے: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَآوَانَا فَکَمْ مِّمَّنْ لَا کَافِیَ لَہٗ وَلَا مُؤْوِيَ )) [1] ’’تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جس نے ہمیں کھلایا پلایا، ہمارے لیے کافی ہوا اور ہمیں سہارا دیا۔ کتنے لوگ ہیں جن کو وہ کافی نہیں ہوتا اور نہ ہی سہارا دیتا ہے۔‘‘ 33۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ جب بستر پر لیٹے تو یہ دُعا کرے: (( اَللّٰھُمَّ خَلَقْتَ نَفْسِیْ وَاَنْتَ تَتَوَفَّاھَا لَکَ مَمَاتُھَا وَمَحْیَاھَا اِنْ اَحْیَیْتَھَا فَاحْفَظْھَا وَاِنْ اَمَتَّھَا فَاغْفِرْلَھَا اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَافِیَۃَ))[2]
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۷۱۵) [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۷۱۲)