کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 83
’’کیا میں تمھیں ایسا عمل نہ بتاؤں، جو تمھارے لیے خادم سے بھی بہتر ہے؟ جب تم اپنے بستر پر لیٹو تو ۳۳ مرتبہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘، ۳۳ مرتبہ ’’اَلْحَمْدُ للّٰہِ‘‘، ۳۴ مرتبہ ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہا کرو۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ’’میں نے جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سُنا ہے، اسے ترک نہیں کیا۔ کہا گیا کہ جنگِ صفین کی رات بھی نہیں؟ فرمایا: صفین کی رات بھی نہیں۔ ’’اگر اسی رات مرجائیں تو ’’فطرت‘‘ پر مریں گے۔ یہ اذکار دیگر تمام کلمات کے آخر میں پڑھیں۔ [1] سونے کے آداب: 31۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنا دایاں ہاتھ دائیں رخسار مبارک کے نیچے رکھ کر تین مرتبہ کہتے: (( اَللّٰھُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ )) [2]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۵۳۶۲) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۷۲۷) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۵۰۴۵) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۳۹۸) حدیثٌ حسنٌ صحیح۔