کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 77
کے بادشاہ اور انسانوں کے حقیقی معبود کی، وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا اور جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے خواہ وہ جِنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔‘‘ چوری سے حفاظت: 27۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسلسل دو راتیں کوئی آتا اور صدقے کے مال (کھجور وغیرہ) میں سے، جس پر انھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگران مقرّر کیا تھا، کچھ چُرالے جاتا۔ جب تیسری رات ہوئی (تو انھوں نے اسے پکڑ لیا اور) کہا کہ میں تجھے ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچاؤں گا۔ اس نے کہا: ’’آپ مجھے چھوڑ دیں، میں آپ کو ایسے کلمات سکھاتا ہوں جن کی بدولت اللہ آپ کو نفع دے گا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایسے امورِ خیر کو جاننے کے بڑے مشتاق تھے۔ اُس نے کہا کہ جب آپ بستر پر آئیں تو آیۃُ الکرسی مکمّل پڑھیں (جو یہ ہے): ﴿ اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَ