کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 75
26۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات جب بستر پر لیٹنے لگتے تو دونوں ہتھیلیاں اکٹھی کرکے ان میں پھونک مارتے اور پھر ان میں (درجِ ذیل تین پوری پوری سورتیں) پڑھتے۔ پھر دونوں ہاتھوں سے جہاں جہاں تک ہاتھ پہنچتے سارے جسمِ مبارک کو چُھوتے۔ سر یا منہ کے بعد جسم کے سامنے حصے سے شروع فرماتے اور اسی طرح تین بار کرتے تھے۔ [1] وہ سورتیں یہ ہیں: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ ﴿١﴾ اللّٰهُ الصَّمَدُ ﴿٢﴾ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ﴿٣﴾وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ﴿٤﴾﴾ [سورۃ الاخلاص] ’’اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور انتہائی رحم کرنے والا ہے۔ کہیے وہ اللہ ہے یکتا، اللہ سب سے بے نیاز ہے (اور سب اُس کے محتاج ہیں) نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے۔‘‘
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۵۰۱۷) مسند أحمد، رقم الحدیث (۲۴۸۵۳)