کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 74
سوتے وقت کے اذکار -25 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ فرماتے تویہ کہتے: (( اللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا )) ’’اے اللہ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا (سوتا) اور جیتا (جاگتا) ہوں۔‘‘ اور جب نیند سے بیدار ہوتے تویہ کہتے: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ ))  ’’ہر قسم کی تعریف اس ذات کے لیے ہے، جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اُسی کی طرف اُٹھائے جانا ہے۔‘‘