کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 73
’’اے اللہ! میں تجھ سے دُنیا و آخرت میں عافیّت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! میں تجھ سے معافی اور اپنے دین و دنیا اور اہل و مال میں عافیّت کا طالب ہوں۔ اے اللہ! شرمسار کن امور کی پرَدہ پوشی کر اور ڈر خوف سے امن میں رکھ۔ اے اللہ! مجھے آگے پیچھے، دائیں بائیں اور اُوپر سے محفوظ رکھ اور میں تیری عظمت کے ساتھ نیچے سے ہلاک کیے جانے سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘