کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 56
دُنیا بھر سے محبوب: 9۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’میرا یہ کہنا: (( سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَکْبَرُ )) ’’اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘ میرے نزدیک ہر اُس شَے سے محبوب ترین ہے، جس پر سورج طلوع ہوتا ہے۔‘‘ [1] 10۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں چار کلمات محبوب ترین ہیں۔ ان میں سے جس سے چاہے شروع کرلے۔ وہ کلمات یہ ہیں: (( سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ )) [2] ’’اللہ پاک ہے، ہرقسم کی سب تعریفیں اُسی کے لیے ہیں، اُس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۶۹۵) [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۱۳۷)