کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 48
* اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ ۚ  [الفاطر: ۱۰] ’’اس کی طرف پاکیزہ کلمات چڑھتے ہیں اور نیک عمل انھیں بلند کرتا ہے۔‘‘ * اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي﴾[البقرۃ: ۱۵۲] ’’تم میرا ذکر کرو میں تمھیں یاد کروں گا اور میرا شکر ادا کرو۔‘‘ * ارشادِ ا لٰہی ہے: ﴿اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِيرًا﴾ [الأحزاب: ۴۱] ’’اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرو۔‘‘ * فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ وَالذَّاكِرِينَ اللّٰهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ ﴾[الأحزاب: ۳۵] ’’اور اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرنے والے مرد اور عورتیں (ان کے لیے مغفرت اور اجرِ عظیم ہے)۔‘‘