کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 40
’’کوئی انسان ایسا نہیں، جس کی تردید نا ممکن ہو، سوائے اس قبر کے مدفون (رسول اللہ) صلی اللہ علیہ وسلم کے۔‘‘ لہٰذا امام ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب میں ضعیف احادیث کا آجانا خارج از امکان اور انہونی بات نہیں ہے۔ ’’صحیح الکلم الطیّب‘‘ کے اُردو اڈیشن ’’مسنون ذکرِ الٰہی‘‘ کی اس پہلی طباعت اور لوجہ اللہ تقسیم کا اہتمام علیہ السلام U.A.Eکے معروف خاندان ’’باقرین‘‘ کے سرخیل اور داعی الیٰ اللہ جناب الحاج محمد سعید باقرین کے پسران جناب الحاج عامر محمد سعید باقرین اور علی محمد سعید باقرین نے کیا ہے۔ خود مرحوم سعید ۔تغمّدہ اللّٰه في جوار رحمۃٖ۔ نے عربی و اسلامی کتب کے علاوہ عرب علاقوں میں موجود اُردوخوان حضرات کے لیے بہت سا اُردو اسلامی لٹریچر بھی طبع کرا کر فی سبیل اللہ تقسیم کیا ہے جو چھوٹی بڑی ڈھائی درجن سے زیادہ کتابوں پر مشتمل ہے۔ وہ اس کارِ خیر میں مسلسل کوشاں تھے مگر عمر نے وفا نہ کی۔ عمرہ کرکے لوٹ رہے تھے کہ ۲۳ رمضان المبارک