کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 371
(۱۳۹) اَلْخَلَّاقُ پیدا کرنے والا۔ سُورۃ النحل میں: (۱۴۰) اَلنَّاصِرُ مددگار۔ (۱۴۱) اَلْاَعْلٰی بلندمرتبہ۔ (۱۴۲) اَلْمُمْسِکَ روکنے والا ( بارش وغیرہ کو )۔ (۱۴۳) اَلْکَفِیْلُ کفالت کرنے والا۔ سُورۃ الکہف میں: (۱۴۴) اَلْمُرْشِدُ ہدایت دینے والا۔ (۱۴۵) اَلْاَقْرَبُ بہت زیادہ قریب والا۔ سُورت مریم میں: (۱۴۶) اَلصَّادِقُ سچ کہنے والا۔ سُورت طٰہٰ میں: (۱۴۷) اَلْاَبْقٰی بہت باقی رہنے والا۔ (۱۴۸) اَلدَّاعِیُّ پکارنے والا۔ سُورۃ الانبیا میں: (۱۴۹) اَلْفَاعِلُ کرنے والا۔