کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 369
(۱۱۶) اَلْجَاعِلُ بنانے والا۔ (۱۱۷) اَلشَّفِیْعُ شفاعت کا مالک۔ (۱۱۸) اَلْاَعْلَمُ زیادہ علم والا۔ (۱۱۹) اَلْعَالِمُ جاننے والا۔ (۱۲۰) اَلْاَسْرَعُ بہت تیز۔ (۱۲۱) اَلْفَالِقُ پھاڑنے والا ( دانے کو پھاڑ کر کونپل اور اندھیرے کو پھاڑ کر صبح کا اُجالا کرنے والا)۔ (۱۲۲) اَلْاَکْبَرُ سب سے بڑا۔ (۱۲۳) اَلْمُخْرِجُ نکالنے والا (مردہ سے زندہ اور زندہ سے مردہ )۔ (۱۲۴) اَلسَّرِیْعُ تیز۔ سُورۃ الاعراف میں: (۱۲۵) اَلْمُرْسِلُ بھیجنے والا( بجلیوں اور ہواؤں وغیرہ کو)۔ (۱۲۶) اَلْمُنَزِّلُ اتارنے والا( کتاب وغیرہ کو )۔ (۱۲۷) اَلْمُتَوَلِّیُّ سرپرستی کرنے والا، نگہبان۔