کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 360
اَ لْاَسْمآئُ الْحُسْنٰی: اس تفصیل کے بعد اب آیئے اُن معروف اسما کا مطالعہ کریں۔ وہ اسمائے حُسنٰی یہ ہیں: ﴿ هُوَ اللّٰهُ الَّذِي لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ﴾ [الحشر: ۲۳] ’’وہ اللہ ہی ہے کہ جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے۔‘‘ (1)اَللّٰہ اللہ۔ (2)اَلرَّحْمٰنُ بڑا مہربان۔ (3)اَلرَّحِیْمُ نہایت رحم والا۔ (4)اَلْمَلِکُ بادشاہ۔ (5)اَلْقُدُّوْسُ پاک و بے عیب۔ (6)اَلسَّلَامُ سلامتی دینے والا۔ (7)اَلْمُؤْمِنُ امن میں رکھنے والا۔ (8)اَلْمُھَیْمِنُ محافظ۔ (9)اَلْعَزِیْزُ غالب و باعزّت۔ (10)اَلْجَبَّارُ زبردست۔ (11)اَلْمُتَکَبِّرُ بڑائی والا۔