کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 358
’’اِس حدیث میں ننانوے (۹۹) کے عدد سے یہ مراد ہرگز نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے صرف ننانوے (۹۹) ہی نام ہیں، بلکہ مقصود یہ ہے کہ جس نے اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنٰی میں سے صرف ننانوے (۹۹) کو یاد کر لیا وہ جنت میں چلا جائے گا۔‘‘ [1] بخاری و مسلم میں ننانوے (۹۹) ناموں کی تفصیل نہیں ہے اور سنن ترمذی، ابن ماجہ، صحیح ابن حبان، مستدرک حاکم، شرح السنہ للبغوی اور بعض دیگر کتبِ حدیث میں تفصیل بھی وارد ہوئی ہے، لیکن اس تفصیل کو خود امام ترمذی، ایسے ہی عقیلی، بیہقی، ابنِ حزم اور دیگر کبار حفاظ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [2] تنبیہ: حدیث کے ناموں والے حصہ کے ضعیف یا مدرج و الحاقی ہونے کا یہ معنی بھی ہرگز نہیں کہ اُن اسمائے حُسنٰی میں سے کوئی بھی نام ثابت نہیں، ہرگز نہیں، بلکہ ان میں سے اکثر کا ذکر
[1] شرح صحیح مسلم للنووي (۹/ ۱۷/ ۵) [2] للتفصیل فتح الباري (۱۱؍ ۲۱۴۔ ۲۶۸)