کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 357
اس حدیث سے واضح ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حُسنٰی کی تعداد ۹۹ تک محصور و محدود نہیں ہے۔ [1] ننانوے (۹۹ )کا عدد: -154 ننانوے کا عدد صحیح احادیث میں ضرور وارد ہوا ہے۔ چنانچہ ارشادِ نبوی ہے: (( اِنَّ لِلّٰہِ تِسْعاً وَّتِسْعِیْنَ اِسْماً مِائَۃٌ اِلَّا وَاحِداً مَنْ اَحْصَاھَا (وَفِیْ رِوَایَۃٍ لَا یَحْفَظُھَا اَحَدٌ اِلَّا) دَخَلَ الْجَنَّۃَ )) [2] ’’اللہ تعالیٰ کے ننانوے ایک کم سو نام ایسے ہیں کہ جس نے انھیں یاد کر لیا، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ ‘‘ امام نووی رحمہ اللہ نے لکھا ہے:
[1] تفسیر ابنِ کثیر، سورۃ الاعراف [آیت: ۱۸۰ ] [2] صحیح البخاري، صحیح مسلم بدون أسماء: ضعیف ترمذي مع الأسماء (۶۹۳) صحیح ابن حبان، سنن ابن ماجہ، مسند أحمد، صحیح الجامع، رقم الحدیث (۲۱۶۲، ۲۱۶۳) مشکاۃ المصابیح، رقم الحدیث (۲۲۸۷، ۲۲۸۸)