کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 353
اَسمائے حُسنیٰ قرآنِ کریم کے متعدد مقامت پر اللہ تعالیٰ نے اسمائے حُسنیٰ کے ساتھ دُعا کرنے کا حکم فرمایا ہے، چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿ وَللّٰهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ  سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ [الأعراف: ۱۸۰] ’’اللہ تعالیٰ کے کتنے ہی اچھے اچھے نام ہیں تم انہی ناموں کے ذریعے اُسے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو، جو اس کے مبارک ناموں میں کج روی کرتے (الحاد میں مبتلا ہوتے) ہیں، عنقریب انھیں ان کے عمل کی سزادی جائے گی۔ ‘‘ اور ارشادِ الٰہی ہے: ﴿  قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَـٰنَ ۖ أَيًّا مَّا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ﴾ [الإسراء: ۱۱۰]