کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 350
’’ہر قسم کی تعریف اس ذات کے لیے ہے جس نے کھلایا، پلایا، ہضم کروا دیا اور فضلہ کے نکلنے کا راستہ بنایا۔‘‘ [1] نماز ( فجر ) کے بعد کی دُعا: 151۔ سابق میں ذکر کی گئی نماز سے متعلقہ دُعاؤں کے علاوہ اُم المومنین حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک یہ پیاری سی دُعا بھی روایت کی ہے۔ جسے آپ نماز کے بعد (خصوصاً نمازِ فجر کے بعد) مانگاکرتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْماً نَّا فِعاً وَعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا وَرِزْقاً طَیِّباً )) [2] ’’اے اللہ! میں تجھ سے علمِ نافع، عملِ مقبول اور رزقِ طیّب کا سوال کرتا ہوں۔‘‘ بچھو کے ڈنگ کا علاج: 152۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
[1] سنن أبي داود، سنن النسائي، و صححہّ النووي في الأذکار (ص: ۲۰۲) [2] سنن ابن ماجہ، مسند أحمد، الدعوت الکبیر للبیہقي، مشکاۃ المصابیح (۲۴۹۸)