کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 348
بندہ ہر ضرر رساں چیز سے محفوظ ہوجاتا ہے: (( بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ )) [1] ’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کا نام لے لینے کے بعد زمین و آسمان کی کوئی چیز کسی قسم کا ضرر نہیں پہنچا سکتی اور وہ سُننے والا جاننے والا ہے۔‘‘ راویِ حدیث حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بیٹے اَبان ہیں۔ انھیں فالج کا عارضہ ہوگیا تھا۔ ایک آدمی انھیں بہ غور دیکھنے لگا تو انھوں نے اس سے مخاطب ہوکر فرمایا: ’’مجھے ایسے گھور گھور کر کیوں دیکھتے ہو؟ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح ہے، جس طرح میں نے بیان کی ہے۔ البتہ جس دن مجھے یہ عارضہ لاحق ہوا، اس دِن مجھ سے یہ دُعا رہ گئی تھی اور اللہ کی تقدیر اپنا کام کر گئی۔‘‘ [2]
[1] سنن أبي داود، سنن الترمذي، صحیح ابنِ حبان، صحیح الترغیب والترہیب (۶۴۹) مشکاۃ المصابیح (۲۲۹۱) [2] ق حوالہ جاتِ سابقہ