کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 345
رَبِّ اجْعَلْنِیْ لَکَ شَکَّاراً لَکَ ذَکَّاراً لَکَ رَھَّاباً لَکَ مُطِیْعََا اِلَیْکَ مُخْتَبِئًا اِلَیْکَ اَوَّاھًا مُنِیْباً رَبِّ تَقَبَّلْ تَوْبَتِیْ وَاغْسِلْ حَوْبَتِیْ وَاَجِبْ دَعْوَتِیْ وَاھْدِ قَلْبِیْ وَسَدِّ دْلِسَانِیْ وَ ثَبِّتْ حُجَّتِیْ وَاسْلُلْ سَخِیْمَۃَ قَلْبِیْ )) [1] ’’اے اللہ! میری مدد فرما، میرے خلاف کسی کی مدد نہ فرما، میری نصرت فرما، میرے دشمن کو میرے خلاف کامیاب نہ کر، میرے لیے اچھی تدبیر فرما میرے خلاف تدبیر نہ کر، مجھے ہدایت دے اور میرے لیے راہِ ہدایت کو آسان فرما اور جو شخص میرے خلاف بغاوت کرے اس کے مقابلہ میں میری مدد فرما۔ اے میرے پروردگار! مجھے بہت زیادہ شکر کرنے والا، ذکر کرنے والا، خوف کھانے والا، اطاعت گزار، پناہ لینے والا اور انابت و رجوع کرنے والا بنا
[1] صحیح سنن الترمذي (۶؍ ۲۸) صحیح سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۰۸۸) السنۃ لابن أبي عاصم (ص: ۳۸۴)