کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 343
قَضَیْتَہٗ لِیْ خَیْراً )) [1] ’’اے اللہ! میں تجھ سے ہر بھلائی کا سوال کرتا ہوں وہ جلد ہو یا بدیر اور میں اسے جانتا ہوں یا نہیں جانتا اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں، ہر بُرائی سے جلد ہو یا بدیر اور میں اسے جانتا ہوں یا نہیں جانتا، اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس بھلائی کا جو تیرے بندے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھ سے طلب کی اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بُرائی سے جس سے تیرے بندے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ طلب کی، اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور ہر اس قول و عمل کی توفیق کا جو مجھے اس کے قریب کردے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں نارِ جہنم سے اور ہر اس قول و فعل سے جو مجھے اس کے قریب کر دے اور میں تجھ سے سوال
[1] سنن ابن ماجہ، صحیح ابن حبان، مسند أحمد، المعجم الکبیر، السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۱۵۴۲) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۸۷، ۱۲۸۸) سُوئے حرم (ص: ۲۶۷)