کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 340
عِنْدِیْ، اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَاَنْتَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرٌ )) [1] ’’اے اللہ! میری خطا و نادانی اور حدود سے تجاوز کو بخش دے جنہیں تو مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے۔ اے اللہ! میری خطا جان بوجھ کر کیے گئے گناہ، غیر ارادی طور پر اور ارادتاً کیے گئے گناہ معاف فرما کہ یہ سب میرے نامۂ اعمال میں ہیں۔ اے اللہ! مجھے میرے اگلے پچھلے پوشیدہ اور اعلانیہ سب گناہ معاف فرما دے۔ تو ازل سے آگے کرنے والاہے اور ابد تک پیچھے کرنے والاہے اور تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘ اِس دُعا کا کچھ حصّہ اصل کتاب میں صحیح مسلم کے حوالے سے نمبر (۸۷) کے تحت بھی گزرا ہے۔
[1] صحیح البخاري، صحیح مسلم، صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۷۵) سوئے حرم (ص: ۲۶۳)