کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 338
کیا اور تیری پشت پناہی سے میں ہی لڑتا ہوں، اے اللہ! میں تیری عزّت کی پناہ چاہتا ہوں، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ اور میں اس سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تو مجھے گمراہ کر دے، تو زندہ و جاوداں ہے، جسے موت نہیں جبکہ جن و انس تو تمام ہی ایک نہ ایک دن مرجائیں گے۔‘‘ اِس دُعا کا کچھ حصّہ بخاری و مسلم کے حوالہ سے اصل کتاب میں نمبر (۶۹) کے تحت واردہ دُعا میں بھی گزرا ہے۔ گناہوں کی بخشش اور نیک اعمال و اخلاق کے لیے دُعا: 139 ۔ (( اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَخَطَایَایَ کُلَّھَا اَللّٰھُمَّ اَنْعِشْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَاھْدِنِیْ لِصَالِحِ الْاَعْمَالِ وَالْاَخْلَاقِ فَاِنَّہٗ لَا یَھْدِیْ لِصَالِحِھَا وَلَا یُصْرِفُ سَیِّئَھَا اِلَّا اَنْتَ )) [1] ’’اے اللہ! میرے تمام گناہ اور خطائیں بخش دے، اے اللہ! مجھے سرفرازی و تونگری عطاکر اور اچھے اعمال و اخلاق
[1] المعجم الأوسط للطبراني، صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۷۷)