کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 336
اللہ کے فضل و رحمت کی دُعا: 136۔ (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ فَاِنَّہٗ لَا یَمْلِکُھَا اِلَّا اَنْتَ )) [1] ’’اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل و رحم کا سوال کرتا ہوں اور ان چیزوں کا مالک صرف تو ہی تو ہے۔‘‘ دین و دنیا کی اصلاح اور طلبِ خیر کی دُعا: 137 ۔ (( اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ لِيْ دِیْنِیْ اَلَّذِیْ ھُوَ عِصْمَۃُ اَمْرِیْ وَاَصْلِحْ لِیْ دُنْیَایَ اَلَّتِیْ فِیْھَا مَعَاشِیْ وَ اَصْلِح لِیْ آخِرَتِیْ اَلَّتِیْ فِیْھَا مَعَادِیْ وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِّیْ فِیْ کُلِّ خَیْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِّیْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ )) ’’اے اللہ! میرے لیے میرے دین کی اصلاح فرما جو میرے تمام امور کی حفاظت و عصمت کا ذریعہ ہے اور
[1] معجم طبرانی، السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۱۵۴۳) سوئے حرم (ص: ۲۸۵)