کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 335
حُسنِ عاق بت کی دعا اور رسوائی و عذاب سے بچاؤ کی طلب: 134۔ (( اَللّٰھُمَّ اَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِی الْاُمُوْرِ کُلِّھَا وَاَجِرْنَا مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَۃِ )) [1] ’’اے اللہ! تمام امور میں ہمارا انجام اچھا کر اور دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے ہمیں بچا۔‘‘ دنیا و آخرت کی بھلائیوں کی دُعا: 135۔ (( اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنیَا حَسَنَۃً وَّفِیْ الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ )) [2] ’’اے اللہ! ہمارے پروردگار! ہمیں اس دُنیا میں اور آخرت میں بھلائیاں عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔‘‘
[1] مسند أحمد، صحیح ابن حبان، سوئے حرم (ص: ۲۴۸) [2] صحیح البخاري، صحیح مسلم، صحیح سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۷۷۳) صحیح سنن النسائي، رقم الحدیث (۲۷۷۲) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۳۱۷) سوئے حرم (ص: ۲۸۱)