کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 331
وَسُوْئِ القَضَائِ وَجَھْدِ الْبَلَائِ )) [1] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بدبختی سے اور دشمنوں کے ہنسی اڑانے سے، بری تقدیر سے اور بڑی مصیبت سے (جس کا کہ دفاع نہ کر سکوں)۔‘‘ زوالِ نعمت سے اللہ کی پناہ: 129 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَفُجْأَۃِ نِقْمَتِکَ وَجَمِیْعِ سَخَطِکَ )) [2] ’’اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں: زوالِ نعمت سے اور عافیّت کے منہ موڑ لینے سے اور اچانک عذاب سے اور تیری ہر طرح کی ناراضی سے۔‘‘
[1] صحیح البخاري، صحیح مسلم، صحیح سنن النسائي، رقم الحدیث (۵۰۶۶، ۵۰۶۷) [2] صحیح مسلم، سنن أبي داود، سنن أبي داود، سنن الترمذي، صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۳۰۲) سوئے حرم (ص: ۲۴۷)