کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 329
’’اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں: ہر اس فعلِ بد کے شرّ سے جو مجھ سے سرزد ہوا اور ہر اس فعل کے شرّ سے جو مجھ سے نہ ہو سکا۔‘‘ قرض اور دشمن کے غلبہ سے اللہ کی پناہ: 125 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے: (( اَللّٰھُمَ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الْعَدُوِّ وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَائِ )) [1] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں: قرض اور دشمن کے غلبے سے اور یہ کہ دشمن میرے کسی معاملہ میں مجھ پر ہنسیں۔‘‘ بد اخلاقی و بد اعمالی اور خواہشاتِ نفسانیہ و امراضِ جِسمانیہ سے اللہ کی پناہ: 126 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ مُنْکَرَاتِ الْاَخْلَاقِ
[1] سنن النسائي، مسند أحمد، السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۱۵۴۱) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۳۰۷)