کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 327
وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخَیَانَۃِ فَاِنَّھَا بِئْسَتِ الْبِطَانَۃُ )) [1] ’’اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں: بھوک سے کیونکہ یہ بہت ہی بری ساتھی ہے اور تجھ سے پناہ مانگتا ہوں خیانت سے کیونکہ یہ بہت ہی بری رازدان ہے۔‘‘ مالی قِلت و ذِلت اورظلم سے اللہ کی پناہ: 122 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْفَقْرِ وَالْقِلَّۃِ وَالذِّلَّۃِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ )) [2] ’’اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں: فقرو قلت وذلت سے، اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ میں کسی پر ظلم کروں یا کوئی دوسرا مجھ پر ظلم کرے۔‘‘
[1] صحیح سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۳۸۳) صحیح سنن النسائي، رقم الحدیث (۵۰۵۱) صحیح سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۲۷۰۷) مشکاۃ المصابیح، رقم الحدیث (۲۴۶۹) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۹۴) [2] سنن أبي داود، سنن النسائي، سنن ابن ماجہ، إرواء الغلیل (۸۵۲) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۹۸)