کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 326
بُرے اَوقات، بُرے ساتھی اور بُرے پڑوسی سے اللہ کی پناہ: 120۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ یَوْمِ السُّوئِ وَمِنْ لَیْلَۃِ السُّوْئِ وَمِنْ سَاعَۃِ السُّوْئِ وَمِنْ صَاحِبِ السُّوْئِ وَمِنْ جَارِالسُّوْئِ فِیْ دَارِ الْمُقَامَۃِ ))  ’’اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں: بُرے دن، بُری رات، بُری گھڑی، بُرے ساتھی اور مستقل رہایش گاہ کے ساتھ بُرے پڑوسی سے۔‘‘ بھوک اور خیانت سے اللہ کی پناہ: 121 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے: (( اَللّٰھُمّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْجُوْعِ فَاِنَّہٗ بِئْسَ الضَّجِیْعُ