کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 316
پُھونکے کی شکل میں منہ کا لعاب بھی پھینکتے جائیں: (( اَذْھِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَاشَافِیْ اِلَّا اَنْتَ )) [1] ’’اے لوگوں کے پروردگار! اس کی تکلیف دُور کر دے، اسے شفا بخش دے تو شفا بخشنے والا ہے اور تیرے سوا کوئی شافی نہیں۔‘‘ کسی مشکل کے وقت دُعا: 109۔ کسی مشکل میں مبتلا شخص یہ دُعا کرے: (( اَللّٰھُمَّ لَا سَھْلَ اِلَّا مَا جَعَلْتَہٗ سَھْلًا وَاَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلًا )) [2] ’’اے اللہ! کوئی چیز (یا کام) آسان نہیں سوائے اس کے جسے تو آسان کر دے اور تو مشکلات کو جب چاہے آسان کر دیتا ہے۔‘‘
[1] سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۰۲۴، ۱۰۲۵) مسند أحمد صحیح ابن حبان، صحیح الجامع، رقم الحدیث (۸۶۸) [2] صحیح ابن حبان، الدعوات الکبیر للبیہقي، سوئے حرم (ص: ۲۴۴)