کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 309
مسجد میں اعلانِ گمشدگی پر: 100۔ مسجد میں اعلانِ گمشدگی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔  اور اگر کوئی شخص (بچے کی گمشدگی کے سوا) کسی چیز کے گم ہو جانے کا اعلان مسجد میں کرے تو اسے کہیں: (( لَا رَدَّ اللّٰہُ عَلَیْکَ ))  ’’اللہ تیری چیز واپس نہ لوٹائے۔‘‘ البتہ انسانی جان کی اہمیت کے پیشِ نظر اہلِ علم نے بچے کی گمشدگی کے مسجد میں اعلان کی گنجایش دی ہے۔  مسجد میں خرید و فروخت کرنے والے کے لیے: 101۔ مسجد میں خرید و فروخت سے بھی نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم