کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 305
92 ۔ایک حدیث میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ اللہ اس کی مغفرت کر دیتا ہے جو کہ آسمان کی طرف دیکھ کر یہ کہے: (( اَشْھَدُ اَنَّ لَکَ رَبًّا وَّ خَالِقاً اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ )) [1] ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرا بھی ایک پروردگار و خالق ہے۔ اے اللہ! میری مغفرت فرما دے۔‘‘ 93 ۔ایک حدیث میں ہے کہ آسمان کی طرف دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: (( یَا مُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاعَتِکَ )) [2] ’’اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنی اطاعت پر قائم رکھ۔‘‘ قرض ادا کرنے کے وقت قرض خواہ کے لیے دُعا: 94 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ سے چالیس ہزار درہم قرض لیے اور بہ وقتِ ادا کرنے ان کے
[1] صحیح البخاري، صحیح مسلم۔ [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۶۵۴) مسند أحمد (۲/ ۴۱۸) تفسیر ابن کیثر (۲؍ ۲۹۸)