کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 303
کی طرف دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ﴿ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِّأُولِي الْأَلْبَابِ﴾ [آل عمران: ۱۹۰] ’’بے شک آسمانوں اور زمین کے بنانے اور دن رات کے بدلتے رہنے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔‘‘ 89۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دُعا فرمائی: (( اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِيْ قَلْبِيْ نُوْرًا وَّ فِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ شِمَالِیْ نُوْرًا وَّمِنْ بَیْنِ یَدَیَّ نُوْرًا وَّ مِنْ خَلْفِیْ نُوْرًا وَّمِنْ فَوْقِیْ نُوْرًا وَمِنْ تَحْتِیْ نُوْرًا وَّاعْظِمْ لِیْ نُوْرًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ )) [1] ’’اے اللہ! میرے دِل، آنکھوں اور کانوں کو منور فرما دے اور میرے دائیں اور بائیں اور میرے آگے اور پیچھے اور
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۵۹۵۷) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۷۶۳) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۱۲۱) مسند أحمد (۱/ ۲۸۴) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۷۰)