کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 295
’’بنی نوع اِنسان کی شرم گاہوں اور جنات کی آنکھوں کے مابین پردہ ہو جاتا ہے اگر کپڑا اتارتے وقت (( بِسْمِ اللّٰہِ )) ’’اللہ کے نام سے۔‘‘ کہہ لیں۔‘‘  کسی کو نیا کپڑا پہنے دیکھ کر: 76 ۔ (( اِلْبَسْ جَدِیْداً وَعِشْ حَمِیْداً وَمُتْ شَھِیْداً ))  ’’نئے کپڑے پہنو، معزز زندگی گزارو اور شہادت کی موت پاؤ۔‘‘ کسی کے تعاون واحسان اور نیکی کرنے پر اس کے لیے دُعا: 77 ۔اگر کوئی کسی کے ساتھ نیکی کرے تو وہ نیکی کرنے والے کے لیے (کم از کم صرف اِتنا ہی) کہہ دے: (( جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْراً ))