کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 289
’’اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما، تو غالب اور صاحبِ کرم ہے۔‘‘ 65 ۔یومِ عرفہ کی دعا: یومِ عرفہ کو سارا دن مسنون دعائیں کرتے رہیں، البتہ اس دن کی افضل ترین دعائے انبیا علیہم السلام یہ ہے: (( لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ )) [1] ’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہی اور ہر طرح کی حمد و ثنا اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘ ذبح و قربانی کی دعائیں: 66 ۔ذبح و نحر کے وقت یہ کلمات کہیں: (( بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ )) [2]
[1] سنن البیہقي (۵/ ۱۱۷) مصنف ابن أبي شیبۃ (۳/ ۳۸۲) [2] صحیح البخاري رقم الحدیث (۵۵۶۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۹۶۶) سنن البیہقي (۹/ ۲۶۸)