کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 287
پڑھیں: ﴿ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَائِرِ اللّٰهِ  ﴾ [البقرۃ: ۱۵۸] ’’بے شک صفا و مروہ اللہ کے شعائر و نشانیوں میں سے ہیں۔‘‘ اور ساتھ ہی یہ کہیں: (( اَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ بِہٖ )) [1] ’’میں بھی وہیں سے سعی شروع کرتا ہوں جہاں سے اللہ نے (تذکرہ) شروع فرمایا ہے۔‘‘ 63 ۔صفا پر قبلہ رو کھڑے ہوکر تین مرتبہ: (( اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ )) کہیں اور پھر تین مرتبہ ہی یہ ذکر ِالٰہی دہرائیں: (( لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہ‘ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ )) ’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں۔
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۲۱۸) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۹۰۵) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۰۷۴)