کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 285
اگر صرف عمرہ کرنے کا ارادہ ہے تو یہ کہیں: (( اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ عُمْرَۃً )) ’’اے اللہ! میں عمرہ کے لیے حاضر ہوا ہوں۔‘‘ 57۔ اگر صرف حجِ مفرد کا ارادہ ہوتو یہ کہیں: (( اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ حَجّاً )) ’’اے اللہ! میں حج کے لیے حاضر ہوا ہوں۔‘‘ 58۔ اگر حجِ قِران کرنے کا ارادہ ہوتو یہ کہیں: (( اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ حَجَّاً وَ عُمْرَۃً )) ’’اے اللہ! میں حج و عمرہ کے لیے حاضر ہوا ہوں۔‘‘ 59 ۔اگر حجِ تمتع کرنا ہو تو میقات سے صرف عمرہ کا احرام باندھیں اور یہ کہیں: (( اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ عُمْرَۃً )) ’’اے اللہ! میں عمرہ کے لیے حاضر ہوا ہوں۔‘‘ 60 ۔۸؍ ذوالحج (یومِ ترویہ) کو مکہ مکرمہ میں اپنی رہایش گاہ سے حج کا احرام باندھیں اور یہ کہیں: