کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 283
’’اے اللہ! تو عفو و درگزر کرنے والا اور اسے ہی پسند کرنے والا ہے۔ مجھے بھی معاف فرما دے۔‘‘ حج وعمرہ کا تلبیہ: 52 ۔حج و عمرہ کے تلبیہ کی دعا: (( لَبَّیْکَ اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ )) [1] ’’میں حاضر ہوں، اے میرے رب! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں۔ بے شک ہر قسم کی تعریف، تمام نعمتیں اور بادشاہی تیرے ہی لیے ہیں، تیرا کوئی شریک نہیں۔‘‘ 53 ۔دوسری دعا:
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۱۴۷۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۱۸۴) سنن اربعہ، سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۸۱۲) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۸۲۵) سنن النسائي، رقم الحدیث (۲۷۴۷) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۲۹۱۸) صحیح ابن خزیمۃ (۴/ ۱۷۱) مسند أحمد (۱/ ۳۰۲)