کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 282
آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دُعا بھی فرمایا کرتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَ عَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ )) [1] ’’اے اللہ! میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیرے رزق کے ساتھ افطار کیا۔‘‘ اور جب کسی کے یہاں کوئی روزہ افطار کرے تو اس وقت کی دُعا اصل کتاب میں نمبر (۱۵۴) کے تحت زیرِ عنوان ’’ضیافت کے بعد‘‘ گزرچکی ہے۔ 52 ۔لیلۃ القدر کی دُعا: اگر کسی کو لیلۃ القدر مل جائے تو وہ یہ دُعا کرے: (( اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ )) [2]
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۲۳۵۸) یتقوّیٰ بالشواہد تحقیق مشکاۃ المصابیح (۱۹۹۴) وضَعّفَہٗ البعض۔ [2] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۵۱۳) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۸۵۰) مسند أحمد (۶/ ۱۷۱) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۴۲۹۹)