کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 281
دُعائیں وارد ہوئی ہیں جو کہ عام کتبِ نماز میں بھی نقل کی جاتی ہیں، لیکن وہ دُعائیں کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ 49۔ وتر کے بعد کی دُعا: وتر کے سلام کے بعد تین دفعہ یہ دُعا پڑھیں اور تیسری مرتبہ اسے ذرا لمباکرنا مسنون ہے: (( سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ )) [1] ’’پاک ہے بادشاہ جو کہ مقدّس ہے۔‘‘ 50 ۔روزہ افطار کرنے کی دُعا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزہ افطار کرتے وقت یہ دُعا فرمایا کرتے تھے: (( ذَھَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ )) ’’پیاس گئی اور آنتیں گیلی ہوئیں اور اللہ نے چاہا تو اجر و ثواب ثابت ہوگیا۔‘‘ [2] 51 ۔دوسری دُعا:
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۴۳۰) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۱۶۹۹) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۲۳۵۷) تحقیق مشکاۃ المصابیح (۱۹۹۳) و إرواء الغلیل (۹۲۰)